ایف سی نےبلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان میں کوہلو، اوچ، نصیرآباد، راضی نلہ، گرندانی میں آپریشن کے دوران 1300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تحویل میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، راکٹس سمیت نقشے اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 9 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نےآتوخیل مہمند ایجنسی اور اپردیر میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچر، دستی بم برآمد کیے تھے۔

یاد رہے کہ 15 جون کو ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازہ میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد اسلحے میں 49 آر پی جی سیون راکٹ،6 مائنز ، 5 آئی ای ڈیز، اینٹی ایئر کرافٹ گن،49 فیوز،95 بکس اینٹی ایئر کرافٹ گن راؤنڈز شامل تھے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل سیکورٹی فورسز نے باجوڑایجنسی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود، آر پی جی اور ایس ایم جی ، خودکش جیکٹس، ریموٹ کنٹرول بم، دستی بم ،بال بیئرنگ کے گیارہ باکس برآمد کیے تھے۔

Comments